اسرائیل اوربحرین نے زرعی شعبے میں تعاون سے متعلق ایک سمجھوتے پر دست خط کیے ہیں۔ اسرائیلی حکام نے جمعرات کو اس سمجھوتے کی اطلاع دی ہے جس کے بعد 2020 میں امریکا کی سفارتی کوششوں کے تحت تعلقات قائم کرنے والے دونوں ممالک مزید قریب آ جائیں گے۔
اسرائیل کی وزارت زراعت نے ایک بیان میں کہا کہ اس سمجھوتے پر دست خط بحیرہ احمر کی بندرگاہ ایلات میں منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس میں کیے گئے ہیں۔ اس کانفرنس کا موضوع:’’غذائی تحفظ سے نمٹنے کی عالمی کوششوں کے حصے کے طور پر آبی زراعت میں جدت طرازی‘‘ تھا۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات اور مراکش کے مندوبین بھی موجود تھے۔ یہ چاروں عرب ممالک دو سال قبل ’’معاہدہ ابراہیم ‘‘کے تحت اسرائیل کے قریب آئے تھے۔
اسرائیلی وزارت نے کہا کہ حکومت کے ایک فیصلے کے مطابق ایلات ’’سمندر اور صحرا سے خوراک کی تحقیق اور ترقی کا مرکز‘‘بن جائے گا۔