جمعه 15/نوامبر/2024

طویل تعاقب کے بعد فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار

بدھ 19-اکتوبر-2022

منگل کی شام صہیونیاسپیشل فورسز نے نابلس کے مشرق میں واقع گاؤں سالم سے نوجوان صہیب اشتیہ کو گرفتارکرلیا۔ اس کی گرفتاری طویلتعاقب کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ صہیب اشتیہ کے ایک بھائی مصعب اشتیہ فلسطینیاتھارٹی کی قید میں ہیں۔

مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے سالم گاؤں پر دھاوا بول دیا اور نوجوان صہیب اشتیہکو خاندان کی فون کی دکان سے گرفتار کر لیا۔

زیر حراست شخص کےوالد عاکف اشتیہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ قابض فوج نے اس کے بیٹے صہیب کو موبائلفون کی دکان سے گرفتار کیا۔ یہ دکان اس کے دوسرے بیٹے مصعب کی ملکیت ہے۔قابض فوجنے دکان سے بھی تمام آلات ضبط کرلیے۔

صہیب اشتیہ کیگرفتاری اس وقت ہوئی ہے جب فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز اسکے بھائی معصب اشتیہ کومسلسل 30دن سے اریحا کے ذبحہ خانے میں قید کررکھا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسزنے مصعب اشتیہ کو رہا کرنے کا عدالتی فیصلہ جاری کرنے کے باوجود اسے رہا کرنے سےانکار کردیا ہے۔مصعب اس وقت کئی قسم کےطبی عوارض کا شکار ہے اور اس کی صحت کےحوالے سے تشویش پائی جا رہی ہے۔

اشتیہ تھائیرائڈگلینڈ اور دائمی ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہے، اور اپنے اہل خانہ کے مطابق، وہ مسلسلدوائیں لے رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی