پنج شنبه 01/می/2025

مسجد ابراہیمی کی ایک ہفتے میں دوسری بار بے حرمتی

بدھ 19-اکتوبر-2022

اسرائیلی قابض فوج کی مکمل سرپرستی میں یہودی آبادکاروں نے ایک ہی ہفتے کے دوران دوسری بار مسجد ابراہیمی میں رقص و سرود کی محفل سجا کرتاریخی مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا ہے۔   

مسجد کے ڈائریکٹر کے مطابق مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے معمول کی طرح مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی کو بھی اسرائیلی فوج  معمول بناتی جارہی ہے۔ 19 نومبر کو ایک مرتبہ پھر اسی طرح کی محفل رقص و سرود کے انعقاد کی تیاری کی اطلعات بھی ملی ہیں۔

  یہودی آباد کاروں نے رقص و سرود کی یہ تقریب اپنے سالانہ تہوار کے سلسلے میں پیر کی شام کے بعد سے منگل کی صبح تک جاری رکھی۔ اس موقع پر قابض فوجیوں نے مسجد میں مسلمانوں کا مسجد میں داخلہ جبراًروکے رکھا۔ قابض فوج نے یہودی آباد کاروں کو مسجد کی بے حرمتی کے لیےکھلا موقع دینے کی غرض سے مسجد ابراہیمی کے ارد گرد  محاصرہ  بھی کیے رکھا۔     

مسجد کے انتظامی امور کے ڈائریکٹر غسان الرجبی کے بقول قابض فوجیوں نے تقریبا ایک ہفتے کے دوان دوسری مرتبہ اس اہم فلسطینی مسجد کی بے حرمتی کا یہودی آباد کاروں کو انتظام کر کے دیا۔  اس دوران مغربی کنارے میں قائم ناجائز یہودی بستیوں کے رہائشی انتہا پسند یہودیوں کو دور دور سے بھر کر لایا گیا ۔  

واجح رہے کہ یہودی آباد کاروں کو قابض فوج اپنے منصوبوں پر عمل کرنے کے لیے سول چہرے کے طور پر آگے کر دیتی ہے جو اسرائیلی قابض فوجیوں کی جگہ فلسطینیوں کے خلاف اپنی جارحانہ سرگرمیاں جاری رکھتے ہیں۔ تاکہ علاقے سے فلسطینی تنگ آکر انخلا پر مجبور ہو جائیں۔

مختصر لنک:

کاپی