جمعه 15/نوامبر/2024

آسٹریلیا؛ یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس

بدھ 19-اکتوبر-2022

سعودی عرب نے آسٹریلوی حکومت کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ آسٹریلیا مغربی یروشلم کواسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیں کرے گا۔

سعودی وزارت خارجہ نے بدھ کو ایک بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ عالمی برادری بین الاقوامی قانون اور عرب امن اقدام کے مطابق مشرقی یروشلم دارالحکومت کے ساتھ فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرے گی اور وہ فلسطینی نصب العین کے مطابق دیرینہ تنازع کا منصفانہ حل تلاش کرنے کی کوششوں میں شامل ہو گی۔

وزارت خارجہ نے فلسطینی عوام کے لیے مملکت کی جانب سے غیرمتزلزل حمایت کا بھی اعادہ کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی