چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کا غرب اردن کے 30 ہزار جنگلی درخت جڑ سے اکھاڑنے کا حکم

منگل 18-اکتوبر-2022

قابض اسرائیلی فوجنے "اسرائیل” کو شمالی مغربی کنارے میں طوباس کے جنوب مشرق میں واقع عاطوفکے علاقے میں جنگل کے دسیوں ہزار درختوں کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کا حکم دیا ہے۔

اردن ویلی کےامور پر نظر رکھنے والے تجزیہ نگارمعتز بشارات نے کہا کہ قابض حکام نے 1600 ایکڑرقبے پر ایک چراگاہ کے ذخیرے میں لگائے گئے 30000 جنگلاتی درختوں کو ہٹانے کیاطلاع دی ہے۔

عاطوف اور الراسالاحمر ویلج کونسل کے سربراہ عبداللہ بشارات نےبتایا کہ  جن درختوں کو جڑوں سے اکھاڑنے کا نوٹس جاری کیاگیا ہے وہ فلسطینی وزارتِ زراعت اور ویلج کونسل نے بین الاقوامی اداروں کے تعاونسے لگائے تھے۔

انہوں نے وضاحت کیکہ نوٹیفکیشن کی تاریخ 6 اکتوبر ہے اور یہ پیر کو زمین کے اندر سے پایا گیا، جس سےظاہر ہوتا ہے کہ قابض حکام زمینوں کے اندر نوٹیفکیشن براہ راست پہنچانے کے بغیرلگاتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی