جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں کسانوں پر اسرائیلی فوج کی آنسو گیس شیلنگ

منگل 18-اکتوبر-2022

 اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے غزہ کے مضافات میں فلسطینی کسانوں پر آنسو گیس کی اندھا دھند شیلنگ کی گئی ہے۔ شیلنگ کا یہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا ہے۔  

مقامی ذرائع کے مطابق اس دوران قابض اسرائیلی فوج کی اس کارروائی کے دوران فلسطینی کسانوں کی کھڑی فصلوں میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔       

قابض فوج کے بنائے گئے واچ ٹاورز سے شیلنگ کی گئی،  علاوہ ازیں سرحدی باڑ کی اڑ لے کر شیلنگ کی گئی۔  اس موقع پر غزہ کے علاقے التقا کے کسان فوجی نشانے پر رہے۔ 

مقامی ذرائع کے مطابق خوش قسمتی سے کوئی کسان زخمی نہیں ہوا ہے۔ لیکن زور دار شیلنگ کی وجہ سے کسانوں کے لیے کسانوں کا فصلوں میں موجود رہنا مشکل ہو گیا۔  

واضح رہے غزہ کے  طویل فوجی محاصرے کی وجہ سے اس علاقے میں قابض فوجی کسانوں کو آئے روز نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں کسانوں کے زخمی یا شہید ہونے کی اطلاعات بھی اتی رہتی ہیں۔

اسی طرح کی کارروائیں کی زد میں فلسطینی ماہی گیر بھی اکثر آتے رہتے ہیں۔ قابض اسرائیلی فوج بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیاں جاری رکھتے ہوئے مسلسل اس نوعیت کی کارروائیاں کرتی رہتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی