جمعه 15/نوامبر/2024

شوگر کے مریضوں کیلئے چیا سیڈز کے متعدد فائدے

منگل 18-اکتوبر-2022

ڈاکٹرز اور غذائی ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ چیا سیڈز جنہیں اردو میں تخم شربتی بھی کہا جاتا ہے کو اپنی غذا میں باقاعدگی سے شامل کریں۔ کیونکہ ان کے جسم کی صحت پر بہت سے بہتر اثرات مرتب ہوتے ہیں خاص طور پر ذیابیطس کے مریضوں کیلئے اس میں بے شمار فوائد ہیں۔

ویب ایم ڈی کے مطابق چیا کے بیج اومیگا 3 فیٹی ایسڈ، فائبر، میگنیشیم اور آئرن کا ایک بڑا ذریعہ ہیں۔

یہ تمام غذائی اجزاء ٹائپ 2 ذیابیطس کی پیچیدگیاں پیدا ہونے کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

اچھی طرح سے متوازن غذا کے ساتھ چیا کے بیجوں کو باقاعدگی سے کھانے سے وزن کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ سب جانتے ہیں کہ وزن کم کرنا ذیابیطس پر قابو پانے میں بھی بہت مدد گار ہے۔ چیا سیڈز اپنی فطرت میں سوزش کے خلاف ہیں۔ لہذا یہ خون میں اضافی گلوکوز کی مقدار کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

تخم شربتی میں فائبر ہوتا ہے۔ ذیابیطس کے مریض کیلئے روزانہ دو کھانے کے چمچ یا 20 گرام چیا سیڈز چپانے کی تجویز دی جاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی