جمعه 15/نوامبر/2024

کینسر زدہ فلسطینی قیدی کی حالت انتہائی بگڑ گئی

پیر 17-اکتوبر-2022

کینسر کی آخری سٹیج پر موجود اسرائیلی جیل کے فلسطینی قیدی ابو حمید کی حالت مزید بگڑگئی۔ کینسر کے جسم میں پھیل جانے کی وجہ سے خوراک کا استعمال ممکن نہ رہا ۔49 سالہ ابو حمید کا وزن بھی تیزی سے گر رہا ہے۔ جبکہ جسم میں ناقابل درد میں بھی شدت آگئی ہے۔

 وہ 2002 سے اسرائیلی قید میں ہیں۔  فلسطینی قیدیوں کے امور کو دیکھنے والی سوسائٹی پی پی ایس کے مطابق بڑھا ہوا درد سینے میں زیادہ تکلیف دے رہا ہے۔       

ابو حمید کی حالت کے انتہائی سنگین ہونے اور مختلف قسم کی پیچیدگیاں پیدا ہو جانے کے بعد انہیں  کے بعد انہیں  ہسپتال منتقل کیا گیا تو اسرائیلی ڈاکٹروں نے انہیں ناقابل علاج حالت کو پہنچ جانے کی وجہ سے  جیل میں واپس لے جانے کا کہہ دیا  تاکہ وہ اپنی آخری سانسیں بھی جیل میں ہی  لیں۔ ان کی اس حالت کے باوجود اسرائیلی قابض اتھارٹی نے ارہائی دینا قبول نہیں کیا ہے۔          

واضح رہے  ناصر ابو حمید کو کچھ  عرصہ  پہلے پھپھڑوں میں تکلیف زیادہ تکلیف محسوس ہوئی تھی۔  مگر جیل انتظامیہ ان کو ہسپتال منتقل کرنے میں تاخیری حربے استعمال کیے۔  تاہم ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد انہیں کینسر میں مبتلا قرار دیا۔

وہ 2002 سے اسرائیلی جیل میں ہیں۔ لیکن کینسر کا اسرائیلی جیل انتظامیہ نے علاج کرانے کا سوچا نہ انہیں اس مہلک بیماری کے باوجود رہائی دی۔ انہوں نے  کنٓینسر کے  اس موذی مرض کی ساری اذیتیں جیل میں ہی برداشت کی ہیں۔ اب ان کی حالت ایسی خراب ہے کہ انہیں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا کہا جا سکتا ہے۔ 

مختصر لنک:

کاپی