جمعه 15/نوامبر/2024

رام اللہ اور طوباس میں اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

اتوار 16-اکتوبر-2022

کل ہفتے کی شام قابضاسرائیلی افواج نےمقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ اور شمالی علاقے طوباسمیں فلسطینیوں کے خلاف گھر گھر تلاشی شروع کی۔ گرفتار کی اس مہم کے دوران متعددفلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

ہفتے کے روز راماللہ اور طوباس سے اسرائیلی فوج کے سرچ آپریشن میں پانچ فلسطینیوں کو گرفتار کیاگیا ہے۔

مقامی ذرائع نےبتایا کہ  اسرائیلی فوج کی بھاری نفری  نے رام اللہ کے شمال میں دير جرير پر دھاوابولا اور تلاشی کے دوران محمد نضال، محمود ناصر، اور محمد صالحہ کو گرفتار کرلیا۔.

ادھر رام اللہمیں بیت ایل یہودی کالونی میں ایک خاتون آباد کار کو زخمی کرنے والے 23 سالہ نوجوانقیس عماد شجاعیہ کو گرفتار کرلیا۔

غرب اردن کےشمالی شہر طوباس میں قابض فوج نے دو حقیقی بھائیوں احمد اور حمزہ غالب دراغمہ کوشمالی وادی اردن کی ایک چوکی سےگذرتے ہوئے گرفتار کیا۔

مختصر لنک:

کاپی