جمعه 15/نوامبر/2024

قابض اسرائیلی فوج کے سلوان اور دیرجریر پر چھاپے

اتوار 16-اکتوبر-2022

ہفتے کی شام اسرائیلیقابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع سلوان شہر پردھاوا بولا۔

خبر رساں ایجنسی "وافا”نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہودیوں کے مذہبی تہوار ” عید سائبان "کے چھٹے روز سلوان محلے میں آباد کاروں کے حملوں کو منظم کرنے کے لیے اسرائیلی فوجکی بھاری نفری نے دھاوا بولا۔

ادھر اسرائیلی فوجنے رام اللہ کے مشرق میں دیر جریر گاؤں پر بھی دھاوا بولا۔

سکیورٹی ذرائع نےبتایا قابض فوک نے گاؤں پر دھاوا بولا اور اس کے مضافات میں زیر تعمیر مکان کامعائنہ کیا۔ یہ مکان مقامی فلسطینی شہری حسیب خضیر کی ملکیت ہے۔

فلسطینی وزارتصحت نے بتاویا کہ گذشتہ رات رام اللہ کے شمال میں جلزون کیمپ کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد 23 سالہ نوجوان قیس عماد شجاعہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ بعد ازاں پتاچلا کہ اسرائیلی فوجیوں نے ایک یہودی آباد کار خاتون پر حملے کے الزام میں اسےگولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی