پنج شنبه 01/می/2025

غرب اردن میں فائرنگ کے تین واقعات،24 گھنٹے میں 5 اسرائیلی فوجی زخمی

اتوار 16-اکتوبر-2022

پچھلے 24 گھنٹوںکے دوران فلسطین کے مغربی کنارے میںمزاحمت کاروں نے فائرنگ کرکے 5 اسرائیلی فوجیوں کوزخمی کردیا۔ گذشتہ روز غرب اردنمیں مزاحمت کاروں کی طرف سے تین مقامات پر فائرنگ کی گئی جب کہ 19 مقامات پرمزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔

مزاحمت کاروں نے3 دھماکہ خیز آلات کو دھماکے سےاڑایا۔ دو فوجی پوائنٹس جلا دیئے۔ آباد کاروں کی ایکگاڑی کو تباہ کردیا اور اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کی املاک پر پٹرولبموں سے بھی حملے کیے گئے۔

بیت المقدس میںابو دیس ، ابو تایہ، الجیب اور عین اللوزہمیں جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔ابو دیس میں ایک بم دھماکہ کیا گیا۔

رام اللہ یہودی کالونی بیت ایل میں قابض فوج مزاحمت کاروں نے فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں ایکآباد کار زخمی ہوگیا۔ دیر جریر ، سلواد ، برقہ اور نبی صالح میں جھڑپیں ہوئیں۔

جینن میں الجلمہچوکی پر فائرنگ اور دستی بم حملہ کیا گیا۔ جبکہ عزون اور قلقیلیہ میں عزبہ الطبیبمیں جھڑپوں کے دوران تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔

نابلس میں مزاحمتکاروں نے بیتا میں قابض فوج پرفائرنگ کی۔ بیتا، حوارا ، عوریف، دیر الشرف میںجھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں میں حوارہ کے مقام پر اسرائیلی فوج کی ایک چوکی کو آگلگا دی گئی جب کہ عوریف میں یہودی آباد کاروں کا حملہ پسپا کردیا گیا۔

سلفیت کے قراوہ بنیحسان میں جھڑپیں پھوٹ گئیں۔ بیت لحم میں بنی حوسان میں ایک اسرائیلی فوجی زخمیہوگیا۔ العروب پناہ گزین کیمپ، باب الزاویہ، الخلیل میں بیت امر فلسطینی نوجوانوںنے اسرائیلی فوجی چوکیو کو آگ لگا دی۔

مختصر لنک:

کاپی