جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی بحریہ کی فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ

اتوار 16-اکتوبر-2022

اسرائیلی بحریہ کی مسلح کشتیوں نے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر ہفتے کے روز فائرنگ اور آگ بھڑکانے والے گولے پھینکے ۔ یہ کارروائی شام کے اوقات میں رفح کے نزدیکی سمندر میں کی گئی۔         

فلسطینی ماہی گیر غزہ سے متصل سمندری علاقے میں عام طور پر اسرائیلی قابض فوجیوں کی اس طرح کی کارروائیوں کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔             

ان ماہی گیروں کی کمیٹی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے اسرائیلی قابض فوج مشین گن استعمال کرتی رہی۔  اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینی ماہی گیروں کو علاقے سے بھگانے کے لیے آگ بھڑکانے والے گولے بھی ستعمال کیا۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی ایسا بار بار ہو چکا ہے کہ اسرائیلی فوجی فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں کو اگ لگا دیتے ہیں یا ان کی کشتیاں پکڑ کر سمندر میں ڈبو دیتے ہیں۔ تاکہ آہستہ آہستہ یہ علاقہ مکمل طور پر فلسطینیوں سے خالی ہو جائے۔  یہ کارروائیاں آئے روز جاری رہتی ہیں۔

ان کارروائیوں کے دوران بعض اوقات ماہی گیروں کو نہ صرف یہ کہ گرفتار کر لیا جاتا ہے بلکہ ان کے روز گار کی واحد ذریعہ ان کشتیوں کو بھی اسرائیلی فوج ضبط کر لیتی ہے۔ تاہم فلسطینی ماہی گیر اور ان کے بچے اسرائیلی ظلم کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی