عبرانی میڈیا نےجمعہ کی شام کو کہا کہ اسرائیلی فوج اپنی کوششوں اور کارروائیوں پر توجہ مرکوزرکھے گی کیونکہ فوج کو خدشہ ہے کہ غرب اردن میں ’عرین الاسود‘ نامی سرگرم مزاحمتیگروپ آنے والے دنوں میں مزید سخت حملے کرسکتا ہے۔
عبرانی چینل 13نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو خدشہ ہے کہ شعفاط آپریشن میںحملہ کرنے والا فلسطینی نوجوان ایک اور آپریشن کرے گا۔
ٹی وی چینل کےمطابق شعفاط آپریشن میں ملوث فلسطینی مزاحمت کار کی طرف سے کیے جانے والے کسی بھیحملے کے خوف سے (اسرائیلی) فوج القدس اور اس کے ارد گرد اپنی پوزیشن مضبوط کرے گی۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ چند روز قبل شعفاط کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں پر حملہکرنے والا شخص گرفتار نہیں ہوسکا ہے۔
عبرانی چینل نےاشارہ کیا کہ قابض فوج سمجھتی ہے کہ اس کا بنیادی مسئلہ – فی الحال – عرین الاسودگروپ کے ساتھ ہے اور اس کے خاتمے کے لیے "آنے والے ہفتوں میں کوششوں پر توجہمرکوز کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔