چهارشنبه 30/آوریل/2025

’مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچانے کا مطلب ہے اسرائیلی وجود کا خاتمہ ہوگا‘

ہفتہ 15-اکتوبر-2022

فلسطینی مزاحمتیدھڑوں کے مشترکہ کنٹرول روم نے جمعہ کے روز خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی خلافورزی اور القدس میں ہمارے لوگوں کے خلاف دشمن کے جرائم میں اضافہ اور مقدسات کی بےحرمتی قابض دشمن کے لیے برا شگون ہے۔

انہوں نے غزہ میںمنعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اشارہ کیا کہ الاقصیٰ کو نقصان پہنچانے کا نتیجہاسرائیل کی تباہی کی صورت میں سامنے آئے گا۔ انہوں نے مغربی کنارے، بیت المقدساور مقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقوں میں فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ قابضدشمن کے خلاف اپنی کارروائیوں میں اضافہ کریں اور دشمن کے خلاف ہر محاذ پر لڑیں۔

جوائنٹ کنٹرولروم نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام اور ہمارے مقدس مقامات کے خلاف دشمن کی طرف سے کیےجانے والے جرائم، الاقصیٰ کی بے حرمتی، اس کے مرابطین پر حملہ، غرب اردن کے شہروں، دیہاتوں اور کیمپوں کے خلاف کھلم کھلاجارحیت کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ وہ مغربی کنارے اور یروشلم میں بڑھتی ہوئی مزاحمت اور القدس، نابلس، جنین،رام اللہ، بیت المقدس، قلقیلیہ میں فلسطینی عوام، اس کے دھڑوں، مزاحمت کاروں کیبہادری کو "فخر اور عزت کے ساتھ” دیکھ رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی