الجزائرکیمیزبانی میں فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی معاہدے کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت کیقیادت نے اس معاہدے کو عملی شکل دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
خیال رہے کہالجزائر کی میزبانی میں حماس، تحریک فتح اور اسلامی جہاد سمیت فلسطین کی 14 نمائندہ سیاسیجماعتوں نے ایک مفاہمتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
مرکزاطلاعاتفلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی بیورو کے رکن زکریا معمر نے کہا کہ ان کی جماعتالجزائر میں قومی اتحاد کے معاہدے کے عملی نفاذ کے لیے تیار ہے۔ انھوں نے الجزائرکے فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی کردار کو سراہا۔
معمر نے جمعراتکی شام غزہ شہر میں القسام بریگیڈز کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران مزید کہاکہ "حماس نے اب بھی اعلیٰ ترین ذمہ داری اور لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس بات کااحساس کرتے ہوئے کہ قومی اتحاد کے مقاصد اور مفادات کا حصول قوم کی سب سے بڑیضرورت ہے۔
انہوں نے زور دےکر کہا کہ "حماس اس معاہدے کے عملی نفاذ کو جانچنے کے لیے فوری طور پر تیارہے اور ہم اپنے عوام کی تمام قوتوں اور دھڑوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس فریمورک میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور اس معاہدے کے نفاذ میں کسی قسم کی رکاوٹ کوبرداشت نہ کریں تاکہ ہم اس معاہدے کو عملی جامہ پہنائیں۔