فلسطین میںانسانی حقوق اور قیدیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والوں تنظیموں نے میں بتایا ہے کہاسرائیلی قابض فوج نے ستمبر کے مہینے کے دوران 445 فلسطینیوں کو گرفتار کیا جن میں35 بچے اور 19 خواتین شامل ہیں۔
جمعرات کو قیدیوںاور سابق اسیران کے امور کے کمیشن، فلسطینیاسیران کلب، ضمیر فاؤنڈیشن برائے اسیراناور وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ بیت المقدس میں گرفتاریوں کی شرح ہر ماہ سب سے زیادہ ہے، جس میں کل 181گرفتاریاں ہوئیں، جن میں 31 بچے اور 16 خواتین شامل ہیں، اس کے بعد جینن 59گرفتاریاں کی گئیں۔ تیسرے نمبر پرالخلیل سے 55 فلسطینیوں کو گرفتارکیا گیا۔
انہوں نے نشاندہیکی کہ اسی ماہ کے دوران جاری کیے گئے انتظامی حراستی احکامات کی تعداد 245 تھی، جنمیں 102 نئے احکامات اور 143 تجدید کے احکامات شامل ہیں۔
قیدیوں امور کےلیے کام کرنے والے اداروں نے کہا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں قابض حکام کی طرف سے کیجانے والی خلاف ورزیوں اور جرائم کی بہت زیادہ شدت دیکھی گئی، جس میں ماورائےعدالت قتل، اجتماعی سزا کی پالیسی اور مزید منظم گرفتاریوں کا نفاذ شامل ہے۔
انہوں نے نشاندہیکی کہ گذشتہ ستمبر کے آخر تک قابض ریاست کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں اور اسیران کیتعداد تقریباً 4700 تک پہنچ گئی ہے جن میں 30 خواتین قیدی، تقریباً 190 نابالغ اور800 انتظامی قیدی شامل ہیں۔ انتظامی قیدیوں میں دو خواتین قیدی اور 6 بچے بھی شاملہیں۔ .