اسرائیل کی سخت پابندیوں کے باوجود ہزاروں مسلمان نمازیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کی مسجدِ الاقصیٰ میں نمازِ جمعہ ادا کی۔
محکمہ اسلامی اوقاف کے مطابق 40000 سے زیادہ فلسطینی شہریوں نے سخت اسرائیلی حفاظتی اقدامات اور اسرائیلی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے درمیان مقدس مقام پر نمازِ جمعہ ادا کی۔
اسرائیلی پولیس نے سڑکوں پر درجنوں رکاوٹیں کھڑی کیں، جامہ تلاشی لی گئی اور بہت سے نمازیوں کو مسجد تک پہنچنے سے روکا گیا۔
اس سے قبل، صبح سویرے ہزاروں افراد نے رکاوٹوں کو عبور کر کے مسجد میں فجر کی نماز ادا کی۔
جمعرات کو، حماس نے اسرائیل کی بڑھتی ہوئی یہود کاری اسکیموں کو مسترد کرتے ہوئے مسجدِ اقصیٰ میں بڑی تعداد میں نمازیں ادا کرنے کی اپیل کی تھی۔