فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں العروب پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کیریاستی دہشت گردی میں 18سالہ فلسطینی نوجوان شہید اور متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارتصحت کےمطابق 18 سالہ اسامہ محمود عدوی کوالخلیل کے شمال میں واقع العروب پناہ گزینکیمپ میں اسرائیلی قابض فوج نے سینے میں گولیاں مار کر شہید کیا۔
الخلیل کے العروبپناہ گزین کیمپ میں قابض فوج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں، جس کے دوران قابض فوج کی گولیوںسے دو لڑکے شدید زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی فوج نے درجنوں افراد پر زہریلی گیس کی شیلنگ کی۔اسرائیلی فوج کی شیلنگ سے کئی فلسطینی دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔
حوارہ چوکی پر حملے
رات گئے نابلس کےجنوب میں واقع قصبے حوارہ میں اسرائیلی قابض فوج کے حملے کے بعد ایک شہری کو زخمیحالت میں بیٹے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
شمالی مغربیکنارے میں یہودی آباد کاری کےامورکے انچارج غسان دغلس نے بتایا کہ قابض فوج نےمحمد صالح شحادہ کو مارا پیٹا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گیا اور اس کے بیٹے18 سالہ عبداللہکو گرفتار کر لیا۔
انہوں نے مزیدکہا کہ قصبے کی مرکزی سڑک پر آباد کاروں کے تکبر کے خلاف شہریوں کے ردعمل کے دورانتصادم کے بعد قابض فورسز نے قصبے میں دکانیں بند کر دیں۔