ممتاز فلسطینی مبلغ شیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی اسرائیلی سازشوں کا توڑ کرنے کے لیے احتجاجی مطاہرے کریں۔
شیخ عکرمہ صبری نے منگل کے روز اپنی ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ پر دھاووں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ‘ اسرائیلی پولیس یہودی آبادکاروں کو مکمل سہولت کاری کے ساتھ اپنے حفاظتی حصار میں مسجد اقصیٰ پر حملوں کے لیے لاتی ہے۔ ‘
انہوں نے مزید کہا ‘ یہ اس طرح کی کارروائیاں اور چڑھائیاں مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کی غرض سے کی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں پر تشدد واقعات بھی کیے جارہے ہیں۔
دوسری جانب حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے ‘ فلسطینی عوام مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملوں کی مزاحمت جاری رکھیں گے۔ شعفاط کے پناہ گزین کیمپ کے واقعے کے بعد بھی فلسطینی مزاحمتی کوششین جاری ہیں۔ ‘