جمعه 15/نوامبر/2024

زرعی اراضی پر ایک بار پھر گولہ باری

بدھ 12-اکتوبر-2022

اسرائیلی قابض فوج نے بدھ کی صبح محصور غزہ کی پٹی کے جنوبی شہرخان یونس میں زرعی اراضی پر گولہ باری کی۔

مقامی ذرائع کے مطابق، سرحدی باڑ کے پیچھے فوجی چوکیوں پر موجود اسرائیلی فوجیوں نے خان یونس میں الفخاری قصبے میں کاشت کی ہوئی اراضی پر مشین گنوں سے فائرنگ کی، جس سے غزہ کے کسانوں کو اپنی زمینوں پر کام کرنے کے لیے علاقے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق، خوش قسمتی سے  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مختصر لنک:

کاپی