چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جیلوں میں 50 قیدیوں کی بھوک ہڑتال جاری

منگل 11-اکتوبر-2022

قابض اسرائیل کی جیلوں میں پچاس فلسطینی اسیران اپنی کھلیبھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں انتظامی حراست، نظر بند اور سزایافتہ قیدیشامل ہیں۔

اتوارکو 20 قیدیوں نےبھوک ہڑتال کا اعلان کیا جس کے بعدبھوک ہڑتال کرنے والے  قیدیوں کی تعدادپچاس ہوگئی۔ اس سے قبل 30 قیدیوں نے 16روز سےبھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی تھی۔ انفلسطینیوں نے انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے اور انہوںنے عدالتوں کا بھی بائیکاٹ کیا ہے۔

فلسطینی اسیران کے امور کے ذمہ ادار ادارے کے ترجمان، حسنعبد ربہ نے پریس بیانات میں کہا کہ "بھوک ہڑتال کرنے والے30 قیدیوں کی حالتخراب ہوتی جا رہی ہے۔ وہ شدید نکاہت اور تھکاوٹ کا شکار ہیں اور ان کا وزن مسلسلکم ہو رہا ہے۔انہیں جوڑوں کی بھی شکایت ہے۔ جسم میں پانی کی مقدار کم ہو رہی ہےاور وٹامنز کی کمی کا شکار ہو رہے ہیں۔

انتظامی حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد 780 تک پہنچ گئی،جن میں کم از کم چھ نابالغ اور دو خواتین قیدی شامل ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ تعدادجزیرہ نما النقب  اور عوفر جیلوں میں قیدہے۔

انتظامی حراست ایک اسرائیلی فوجی حکم کے ذریعے قید کرنے کافیصلہ ہے، جس میں کسی فلسطینی کو بغیر کسی الزام کے غیرمعینہ مدت تک کے لیے قیدکردیا جاتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی