جمعه 15/نوامبر/2024

مار دھاڑ اور پکڑ دھکڑ کی کارروائیاں تیز

منگل 11-اکتوبر-2022

اسرائیلی قابض فوج  نے آج صبح مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر چھاپے مارے اور گرفتاریاں کیں۔

فوج نے نابلس میں  گھروں میں گھس کر شہریوں کو حراست میں لیا۔

ایک فلسطینی کو جنین میں پکڑا گیا جبکہ فوج نے آس پاس کے دیہاتوں میں  بھی اپنی موجودگی کو تیز کر دیا۔

بیت لحم میں مزید دو گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں جب کہ مقبوضہ بیت المقدس میں باپ اور بیٹے سمیت تین فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرقی مقام السلام کے مضافاتی علاقے میں تمیمی خاندان کے گھر پر دھاوا بول کر اسے منہدم کرنے کی منصوبہ بندی کی۔

دریں اثنا، اسرائیلی فورسز نے شعفاط پناہ گزین کیمپ اور مشرقی بیت المقدس کے شہر عناتا میں سینکڑوں فلسطینی شہریوں کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے روز شعفاط چوکی پر فائرنگ کی کارروائی میں ایک خاتون فوجی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی