اسرائیلی قابضفوج نے ہفتے کی علی الصبح متعدد فلسطینیوںکو مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں چھاپوں کی مہم اوررام اللہ میں ایک فوجی چوکیسے گزرتے ہوئے گرفتار کیا۔
کل رات قابض فوجنے طولکرم کے مشرق میں نور شمس کیمپ سے بیس سال کی عمر کے چار نوجوانوں کو اس وقتگرفتار کیا جب وہ رام اللہ کے شمال میں واقع قصبے عین سینا کے قریب ایک فوجی چوکیسے گزر رہے تھے۔
قابض فوج نے دوبھائیوں خالد اور عمر معاذ الغول، رسمی معتصم علی اور محمد احمد عواد کو اس وقتگرفتار کیا جب وہ عین سینیا کے قریب ایک فوجی چوکی سے گزر رہے تھے۔
بعد ازاں قابضفورسز نے دونوں بھائیوں الغول اور عواد کو گھنٹوں حراست میں رکھنے اور پوچھ گچھ کےبعد رہا کردیا۔
ایک متعلقہ تناظرمیں قابض فوج نے فلسطینیوں کے گھروں اور املاک پر چھاپوں کی مہم کے دوران بیتالمقدس کے تین شہریوں کو گرفتار کیا۔
ان گرفتاریوں میںنسیم ولید الحریمی، عماد علی الحریمی اور محمد عواد الحریمی شامل ہیں جو بیت لحم کیالصف اسٹریٹ سے ہیں۔ انہیں ان کے گھروں سے چھاپوں کےدوران حراست میں لیا گیا۔
قابض افواج مغربیکنارے کے شہروں اور دیہاتوں میں تقریباً روزانہ گرفتاریوں اور چھاپوں کی مہم چلاتیہیں اور خواتین، بوڑھوں اور بچوں کو نشانہ بناتی ہیں۔