کل جمعہ کی شامرام اللہ کے شمال مغرب میں واقع گاؤں المزرعہ اور قلقیلیہ اسرائیلی قابض فوج نےگولیاں مار کر دو فلسطینی شہریوں کو شہید کردیا۔
فلسطینی وزارتصحت کے مطابق 14 سالہ عادلابراہیم داؤد کوجمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے قلقیلیہ میں گولیاں ماریں۔ اسے شدیدزخمی حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
دریں اثنا قابضفوج نے رام اللہ کے شمال میں المزرعہ کے مقام پر ایک فلسطینی نوجوان مہدی محمدلدادو کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاںوہ دم توڑ گیا۔
عینی شاہدین نےبتایا کہ زخمی نوجوان لدادوہ کو اسرائیلی فوج نے اغواکرنے کی کوشش کی تاہم فلسطینیشہریوں کی مداخلت کے باعث دشمن فوج اسے گرفتار نہیں کرسکی۔ شہری اسے زخمی حالت میںرام اللہ کے ایک اسپتال لائے جہاں وہ دم توڑ گیا۔
عینی شاہدین کےمطابق قابض فورسز نے نوجوانوں پر گولیاں چلا دیں جب وہ آباد کاروں سے آمنا سامناکر رہے تھے جنہوں نے گاؤں پر دھاوا بول دیا اور وہاں کے مکینوں پر حملہ کیا جس سےتصادم شروع ہو گیا اور ایک اور نوجوان معمولی زخمی ہو گیا۔
ہلال احمر نے بتایاکہ اس کے عملے نےبتایا کہ اسرائیلی فوج اور یہوی آباد کارون کے تشدد سے 50 فلسطینی زخمیہوئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔