چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض فوج کا بیمار قیدی ناصر ابو حمید کی جلد رہائی سے انکار

جمعہ 7-اکتوبر-2022

کینسر کے مرض میںمبتلا قیدی ناصر ابو حمید کے کیس کا جائزہ لینے والی خصوصی صہیونی کمیٹی نے جمعراتکو راملہ میں اپنا اجلاس منعقد کیا۔ کمیٹی نےقیدی کی صحت کی نازک حالت کے باوجودان کی جلد رہائی کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

زیر حراست افراداور سابق قیدیوں کے امور کی اتھارٹی کے ترجمان حسن عبد ربہ نے بتایا کہ قیدی ناصرابو حمید کی جلد رہائی کی درخواست پر غور کرنے والی خصوصی کمیٹی نے کینسر کے مریضکی رہائی سے انکار کردیا اور قیدی کے وکیل کی جانب سے اسپتال کی طرف سے جاری کردہحتمی میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر جمع کرائی گئی درخواست کو رد کردیا گیا۔

یہ بات قابل ذکرہے کہ قیدی ابو حمید کو گذشتہ برسوں کے دوران طبی غفلت "سلو کلنگ” کےجرم کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ گذشتہ سال اگست میں اس کی صحت واضح طور پر خراب ہوناشروع ہوئی تھی۔ اس وقت اس نے دیر سے انکشاف کیا کہ اسے پھیپھڑوں کا کینسر ہے۔ قابضجیل انتظامیہ کی جانب سے ان کے طبی معائنے میں تاخیر کا نتیجہ ہے۔ علاج میں غفلتاور اسی تاخیر کے نتیجے میں صحت کے نازک مرحلے پر پہنچ چکے ہیں۔

قیدی ابو حمید نےاپنی رہائی کے لیے قابض حکومت کے وزیر اعظم سے "معافی” کی درخواست کرنےکی تجویز سے انکار کر دیا۔

یہ امر قابل ذکرہے کہ قابض جیلوں میں تقریباً 600 بیمار قیدی ہیں جن میں سے 23 مختلف درجوں کے کینسراور ٹیومر میں مبتلا ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی