جمعرات کی صبح بیتلحم کے جنوب مشرق میں واقع توقوعہ قصبے میں اسرائیلی قابض فوج (آئی او ایف) نے اسکولںوںکے طلبا پر آنسوگیس سے شیلنگ کی۔
مقامی ذرائع کےمطابق اسرائیلی فوجی توقوعہ قصبے کے ہائی اسکول کے قریب اسرائیلی فوج کی بھارینفری پھیل گئی اور طلباء پر آنسو گیس کے گولے برسائے۔
قابض فوج کے حملےمیں متعدد طلباء آنسو گیس کی شیلنگ سےمتاثر ہوئے۔
فلسطینی اسکول کےبچوں کو کل اسی طرح کے الخلیل میں قابض فوج کے حملے کا سامنا کرنا پڑا جب وہ الخلیلشہر کے جنوبی علاقے اور مسجد ابراہیمی کے قریب اسکول سے چھٹی کے بعد پیدل چل رہے تھے۔
گذشتہ ہفتےقابضفوج نے الخلیل کے جنوبی علاقے میں الحجریہ اسکول پر دھاوا بول کر طلباء اور اساتذہپر تشدد کیا۔
بیت لحم کےالخانسہ سکول میں دوسری جماعت کا 7 سالہ لڑکا ریان سلیمان گذشتہ جمعرات کو اس وقتاونچائی سے گر کر شہید ہوگیا تھا جب قابض فوج نے اسے پکڑنے کے لیے اس کا تعاقبکیا۔ خوف زدہ بچہ بھاگتے ہوئے گر کرشہید ہوگیا تھا۔