جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کی کوششوں پر شیخ عکرمہ صبری کا اظہار تشویش

جمعرات 6-اکتوبر-2022

اعلیٰ مجلس اسلامی مقبوضہ یروشلم کے  سربراہ شیخ عکرمہ صبری نے مسجد اقصیٰ کی یہودی آباد کاروں کی جانب سے بے حرمتی کے واقعات میں غیر معمولی اضافے پپر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  دوہزار سترہ کی عوامی بغاوت کے بعد قابض اتھارٹی مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کی کوشش میں ہے۔  ‘    

انہوں نے اپنے ایک بیان میں  کہا ‘ حالیہ برسوں میں یہودی آباد کاروں کی طرف سے بے حرمتی کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ خصوصا یہودی تہواروں کے مواقع پر بے حرمتی زیادہ کی جانے لگی ہے۔   

 شیخ عکرمہ صبری نے کہا ‘ ماضی میں بھی یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ آتے تھے مگر خاموشی سے اپنی عبادت کر کے چلے جاتے تھے، اب وہ جان بوجھ کر بآواز بلند مسجد اقصیٰ میں تلمودی رسومات ادا کرتے ہیں تاکہ ہمارے قبلہ اول کی شناخت  تبدیل کرنے کی سازشیں تیز کر سکیں۔  انہوں نے دو ٹوک انداز میں یہودی آباد کاروں کی ان حرکات کو غیر قانونی قرار دیا ۔

ان کا اس سلسلے میں فلسطینی مسلمانوں سے کہنا تھا کہ وہ یہودی سازشوں اور مذموم حرکتوں سے ہوشیار رہیں اور ان کی مزاحمت کے لیے مضبوط رہیں۔  یہ کام مسجد اقصیٰ میں  فلسطینی اپنی موجودگی بڑھا کر ہی ممکن بنا سکتے ہیں۔         

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا قابض ریاست مسجد اقصیٰ کے خلاف اپنی جارحانہ کارروائیوں میں اضافہ کرے گی اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے مزید واقعات کا ارتکاب کرے گی۔ 

مختصر لنک:

کاپی