فلسطین کے علاقےمقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں منگل کی شام پیش آنے والے ایک واقعےمیں ایک اسرائیلی فوجی اورایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے۔
رام اللہ کے شمالمیں عوفر چیک پوسٹ کے قریب ایک فلسطینی نوجوان اس وقت زخمی ہو گیا جب مبینہ طور پرگاڑیسے کچلنے کی کوشش کے الزا میں اسرائیلی فوجیوں نے اسے گولی مار دی۔ فائرنگ سے فلسطینی نوجوان زخمیہوگیا جب کہ ایک گولی ایک اسرائیلی فوجی کو بھی لگی ہے۔
عبرانی چینل ریسیٹکان نے کہا کہ فلسطینی کو پیچھے سے گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا اور اسے علاج کےلیے لے جایا گیا۔
اسی علاقے میں ایکاسرائیلی پولیس اہلکار کو ایک فوجی نے غلطی سے زخمی کر دیا تھا۔اسے بھی علاج کے لیےلے جایا گیا ہے۔
اسرائیلی فوجی ریڈیوکے مطابق پولیس اہلکار کی ٹانگ پر معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
اس نے وضاحت کیکہ یہ واقعہ سیٹلمنٹ اسٹریٹ 60 پراسرائیلی پولیس چوکی پر ہونے والے گاڑی سے کچلنےکے آپریشن کو ناکام بنانے کی کوشش کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔