فلسطینی اتھارٹیکی سکیورٹی سروسز نے گرفتاری دینے والے مصعب اشتیہ کو رہا کرنے سے انکار کر دیا،حالانکہ عدالت نے اسے فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
مصعب اشتیہ کے وکیلمصطفیٰ شتات نے منگل کی شام "فیس بک” پر ان کے لیے ایک بیان میں کہا کہ ہمیںباضابطہ طور پرمطلع کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے اشتہاری قرار دیے گئے مصعب اشتیہ کورہا نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ قانونکی حکمرانی کا اصول اور عدالتی فیصلوں کا لازمی نفاذ اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہاشتیہ کو رہا کیا جائےمگر فلسطینی اتھارٹی کی پولیس اشتیہ کو جان بوجھ کر قیدکررہی ہے۔انہوں نے اٹارنی جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ عدالتی فیصلے کا احترام کرتےہوئے مصعب اشتیہ کی رہائی کو یقینی بنائیں۔
دریں اثنا اشتیہ کےخاندان نے ایک پریس بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ سیکورٹی سروسز نے مسلسل15ویں دن ہمارے مجاہد بیٹے مصعب اشتیہ کو قومی قانون اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتےہوئے گرفتار کر رکھا ہے۔اس کی جان کو حقیقی خطرہ لاحق ہے اور آج عدالت کے فیصلے کےبعد انہیں رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے مگر فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نےاسے رہاکرنے سےانکار کردیا ہے۔