جمعه 15/نوامبر/2024

مغربی کنارے میں بستیوں کے سربراہوں کا جمعرات کو ہڑتال کا اعلان

منگل 4-اکتوبر-2022

فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے میں صہیونی بستیوں کے سربراہوں نے اگلے جمعرات کو ہڑتال کرنے کا اعلانکیا ہے۔ عبرانی ویب سائٹ 0404 کے مطابق قابض حکومت کی جانب سے ان کے تحفظ میںناکامی اور موجودہ سکیورٹی صورتحال کی وجہ سے بہ طور احتجاج یہ اقدام کیا جا رہاہے۔

مغربی کنارے کےعلاقوں میں گذشتہ چند مہینوں میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہودیوںکی چھٹیوں کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی مغربی کنارے اور اندرونی شہروں میں فوج اورپولیس کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسرائیلی کنیسٹکی فنانس کمیٹی نے رکن اوریٹ اسٹورٹ کی مغربی کنارے کی بستیوں میں بسوں کو 15 ملینشیکل ($4.2 ملین) میں مضبوط کرنے کی درخواست کو منظور کیا ہے۔

اتوار کو گوش عتصیونعلاقائی کونسل کے سربراہ شلومو نیمن نے مغربی کنارے میں فوج اور آباد کاروں پرفائرنگ کے مسلسل حملوں کے تناظر میں اسرائیلی حکومت کی پالیسی پر تنقید کی۔

نیمن کا خیال ہےکہ مسئلہ موجودہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے اختیار کی جانے والی پالیسی میں مضمر ہے۔آپریشنز روزمرہ کی بات بن گئی ہے اور سیاسی قیادت اور وزارت دفاع نے ہماری سلامتیکو نظر انداز کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی