جمعه 15/نوامبر/2024

قابض اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ

منگل 4-اکتوبر-2022

فلسطینی مزاحمتکاروں کی طرف سے قابض اسرائیلی فورسز اور یہودی آباد کاروں کے خلاف مزاحمتیکارروائیوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران فلسطین کے مختلف علاقون میں فائرنگ کے 10 واقعات سمیت مجموعی طور پر60 مزاحمتی کارروائیاں کی گئی ہیں۔ ان کارروائیوں میں قابض دشمن کوبھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔

’معطی‘ انفارمیشنسینٹر کی رپورٹ کے مطابق نابلس میں گیٹ جنکشن کے قریب فلسطینیوں کی سنگ باری سے ایکاسرائیلی فوجی زخمی ہو گیا۔”اتمار” یہودی بستی کے قریب آباد کاروں کیگاڑی پر فلسطینیوں نے سنگ باری کی جب کہ اس علاقے میں فلسطینیوں نے چار مختلف مقاماتپر فائرنگ کی۔ شاہراہ القدس، شہر کے وسط میں بیت فوریک چوکی،بلطہ پناہ گزین کیمپاور اسرائیلی ڈرون طیاروں پر فلسطینیوں نے فائرنگ کی۔

بیت لحم کے قصبوںحوسان اور تقوع میں جھڑپوں کے دوران ایک آباد کار پتھراؤ سے زخمی ہو گیا۔ اس دورانمزاحمتی کارکنوں نے آباد کاروں کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔

الخلیل شہر میں”گوش عتصیون” بستی کے قریب یہودی آباد کاروں اور قلقیلیہ میں "کرنی شمرون” بستی کیطرف فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

مزاحمت کاروں نے دوتان اور سالم چوکیوں، فقوعہ کے قریب دیوارفاصل ، جنین میں عانین گیٹ اور الجلمہ چوکی پر دیسی ساختہ بموں سے حملہ کیا گیا۔

مزاحمت کاروں نےغرب اردن کے 8 الگ الگ علاقوںمیں آباد کاروں کے حملوں کا  مقابلہ کیا۔یہودی آباد کاروں کی 6 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی اور قابض فوج پر پٹرول بمپھینکے۔

بیت المقدس، راماللہ، نابلس، سلفیت، اریحا، بیت لحم، الخلیل اور قلقیلیہ کے قصبوں اور کیمپوں سمیت30 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں، جس کے دوراننوجوانوں نے قابض فوج پر پتھراؤ کیا۔

مغربی کنارے میںگذشتہ ستمبر کے دوران فلسطینی مزاحمت کی تمام شکلوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میںآیا۔ فلسطینی انفارمیشن سینٹر "معطی” نے مزاحمت کی 833 کارروائیوں کی نشاندہیکی ہے۔ ان مزاحمتی کاروائیوں کے نتیجے میں ایک اسرائیلی ہلاک اور 49 دیگر زخمیہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی