چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض اسرائیلی فوج کی نگرانی میں مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی

منگل 4-اکتوبر-2022

ابراہیمی مسجد الخلیل کی اسرائیلی قابض اتھارٹی کی سرپرستی میں بد ترین بے حرمتی کا واقعہ سامنے آیا ہے ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کا بھی ارتکاب کیا ۔  انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے قابض اتھارتی کی اشیر باد سے مسجد ابراہیمی میں رات کے وقت ڈانس پارٹی اور کنسرٹ کا اہتمام کیا۔ اس دوران بد بخت انتہا پسند یہودی آباد کار مسجد ابراہیمی کے اندر ہی شراب بھی پیتے رہے۔   

مقامی ذرائع  جب تک یہودی آباد کاروں کا مسجد میں ناچ گانا جاری رہا اسرائیلی قابض فوج نے مسجد کا محاصرہ کیے رکھا تاکہ اس بے حرمتی کو روکنے کے لیے مسلمان مسجد کی طرف نہ جا سکیں۔  

جبکہ مغربی کنارے میں قائم مختلف یہودی بستیوں سے یہودی آباد کاروں کو مسجد تک پہنچنے کے لیے سہولت کاری کی۔   مسجد کی بے حرمتی کا یہ بد ترین سلسلہ اتوار کی رات سے پیر کی صبح تک جاری رہا ۔    

مسجد ابراہیمی کے ڈائریکٹر حسان الرجبی  نے اس بے حرمتی کے واقعے کے بارے میں بتایا ‘ اسرائیلی قابض فوج نے مسلمانوں کا مسجد میں داخلہ زبردستی روک دیا اور یہودی آباد کاروں کے اس مذموم مقصد کے لیے بسوں میں بھر کر  سینکروں کی تعداد میں لایا گیا۔’

الرجبی میں مزید نے بتایا اس دوران نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں توہین کے علاوہ دین اسلامی کے بارے میں بھی رقیق حملے کیے۔ نیز عربوں کے بارے میں بھی بد ترین بد زبانی کا ارتکاب کیا۔ جبکہ مسجد کا تقدس ناچ گانے اور عریانی سے پامال کیا جاتا رہا۔ 

مختصر لنک:

کاپی