جمعه 15/نوامبر/2024

18 سالہ احمد فلنہ کو رہائی کے ایک سال بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

منگل 4-اکتوبر-2022

قابض اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری احمد فلنہ کو گرفتار کیا ہے۔ یہ گرفتاری صفا ٹاون مغربی کنارے میں ان کی رہائش سے پیر کے روز عمل میں آئی ہے۔    

احمد فلنہ کو اس سے قبل اسرائیلی قابض اتھارٹی نے فروری 2021 میں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ فروی دوہزار اکیس میں احمد فلنہ کو گرفتار کرنے سے قبل اسرائیلی فوجیوں نے زخمی کیا تھا اور انہیں ایسی زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا جبکہ انہیں پانچ گولیاں لگی  ہوئی تھیں۔    

بعد ازاں انہیں ہسپتال میں ہی زیر تفتیش رکھا گیا تھا اور تفتیش کے لے ان کے صحت یاب ہونے کا انتظار نہیں کیا گیا تھا۔     

 فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق سوسائٹی نے اس موقع پر اسرائیلی قابض فوج کو احمد فلنہ کی صحت کی خرابی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔  بعد ازاں انہیں 3 اکتوبر 2021 کو رہائی مل گئی کیونکہ انہیں کسی جرم میں ملوث نہ پایا گیا تھا۔         

مگر ایک گذرنے کے بعد انہیں اسرائیلی قابض فوج نے دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔  18 سالہ احمد فلنہ اپنی پہلی گرفتاری کے دوران مختلف قسم کی سرجری سے گزرنا پڑا تھا۔ لیکن اس کے باوجود جیل میں ہی بند رکھا گیا تھا۔  

واضح رہے  تقریبا 5200 فلسطینی شہری جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں سال 2022  کے آغاز سے اب تک گرفتار کر کے جیلوں میں رکھے گئے ہیں۔ 

مختصر لنک:

کاپی