چهارشنبه 30/آوریل/2025

انتہا پسند یہودی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ

پیر 3-اکتوبر-2022

 انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے کے لیے ان پر پتھراو شروع کر دیا۔ یہ واقعہ بیت فوریک  ٹاون کے نزدیکی سڑک پر پیش آیا ہے۔  جہاں انتہا پسندوں یہودی آباد کاروں  نے گذرنے والے فلسطینیوں کی گاڑیوں کا نشانہ بنایا۔    

غسان دغلس کے مقامی اہلکاروں کے مطابق یہودی آباد کاروں کے ایک جتھے نے فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں پر پتھراو  ایک اسرائیلی فوجی چیک پوائنٹ کے نزدیک کیا۔ یہ فوجی چیک پوائنٹ بیت فوریک ٹاون کے داخلی راستے پر قائم کی گئی ہے۔ گاڑیوں پر پتھراو سے کئی گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔      

ان اہلکاروں نے مزید بتایا یہ پتھراو اس وقت کیا گیا جب اسرائیلی قابض فوج نے چیک پوائنٹ کو کئی گھنٹوں کی بندش کے بعد کھولا تھا۔ فوجیوں کے علاقے میں آپریشن کے بعد اسی علاقے میں انتہا پسند یہودیوں نے گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔          

 مقامی لوگوں نے اس بارے میں کہا ہے کہ  چیک پوائنٹ پر صبح کے وقت انتہا پسند یہودی آباد کاروں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ۔ اس دوران اسرائیلی قابض فوجیوں اور یہودی آباد کاروں نے ہلال احمر کے دو کارکنوں کو بھی سخت زدوکوب کیا۔       

ہلال احمر کے ذمہ داروں نے بھی اس واقعے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ہلال احمر کے دو افسر زخمی بھی ہو گئے۔ ان پر اسرائیلی قابض فوجیوں اور یہودی آباد کاروں نے مل کر حملہ کیا تھا۔ ان زخمی ہلال احمر افسروں میں سے ایک کو ہسپتال منتقل کرنا پڑا ۔    

اسی دوران اسرائیلی قابض فوج علاقے کے داخلی راستوں پر اپنی نفری بڑھ کر فلسطینی شہریوں کے خلاف اقدامات سخت کر دیے ہیں۔ سالم گاوں کو اس حوالے سے نابلس کے مشرقی جانب سب سے اہم ٹارگیٹ بنایا گیا ہے۔

یہاں سالم ٹاون میں اسرائیلی قابض فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی ہے، درجنوں فلسطینی نوجوانوں نے قابض فوجیوں کا تشدد  روکنے کے لیے مزاحمت کی۔ 

مختصر لنک:

کاپی