اردن کی وزارت خارجہ نے اسرائیل کی مقبوضہ علاقوں میں بڑھی ہوئے جارحانہ کارروائیوں پر انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے ان کارروائیوں کے نتیجے میں صورت حال بد ترین ہو سکتی ہے۔
جمعہ کے روز ایک پریس ریلیز میں اردنی وزارت خارجہ نے پیداہ شدہ صورتحال کی سنگینی کے پر خبردار کرتے ہوئے کہا مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی شہریوں بشمول عورتوں اور بچوں کے قابض ریاست مسلسل ٹارگیٹ کر رہی ہے۔اس لیے خرابی بڑھ سکتی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ھیثم ابوالفل نے یہ بھی نشاندہی کی کہ یہودی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے واقعات میں بھی اضافہ ہو چکا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا ضروری ہے کہ قابض ریاست مقبوضہ یروشلم اور مغربی کنارے میں اپنی اشتعال انگیز اور جارحیت پر مبنی کارروائیوں کو ختم کرے ۔ نیز یہودی آبادکاروں کی مسجد اقصیٰ کے حوالے سے حرکات کو روکے تاکہ خطے میں ایک جامع امن ممکن ہو سکے۔