فلسطین کے مغربیکنارے میں مجاہدین بریگیڈز نے جمعہ کی صبح اعلان کیا ہے کہ انہوں نے الخلیل شہر میںآباد کاروں کی گاڑی پر فائرنگ کی۔
بریگیڈز نے ایک بیانمیں اس بات کی تصدیق کی کہ سیل نمبر (314) نے جمعرات کی شام کو الخلیل میں کریاتاربع کے قریب نام نہاد "حفات گال” بستی میں روٹ 60 پر آباد کاروں کی ایککار کو نشانہ بناتے ہوئے اس پر فائرنگ کی۔
بیان میں اس نےزور دیا کہ یہ کارروائی فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی قبضے کے جرائم اور آبادکاروں کی طرف سے مسجد الاقصی پر دھاوا بولنے کا جواب ہیں۔
جمعرات کی شام صہیونیقابض فوج نے اعتراف کیا کہ الخلیل میں آباد کاروں کی گاڑیوں کو فلسطینیوں کی آگ کاسامنا کرنا پڑا۔
صہیونی چینل 14نے خبر دی ہے کہ قابض فوج نے تصدیق کی کہ ایک نئی فائرنگ شام چھ بجے کے قریب ہوئی،جب مزاحمتی جنگجوؤں نے "کریات اربع” کی بستی کے قریب حوت گال کی بستی میںآباد کاروں کی ایک گاڑی پر فائرنگ کی۔
چینل نے دعویٰ کیاکہ آباد کاروں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ مزاحمت کاربحفاظت واپس نکلنے میںکامیاب ہوگئے۔