چهارشنبه 19/مارس/2025

اسرائیلی دہشت گردی میں شہید فلسطینی بچے اور نوجوان کی تدفین

ہفتہ 1-اکتوبر-2022

جمعے کی سہ پہرمقبوضہ بیت المقدس کے قلندیہ مہاجر کیمپ میں دو شہیدوں محمد الشحام اور بیت المقدسکے جنوب میں واقع قصبے تقوع میں ریان اسرائیلیدہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے سلیمان کی نماز جنازہ میں ہزاروں شہریوں نےشرکت کی۔

شرکاء نے شدیدنعرے بازی اور اسرائیل سے انتقام اور مزاحمت کےنعرت لگائے۔ فلسطینی شہریوں نے صہیونی فوج کیریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا ہے کہ وہ قابضدشمن کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات سے صاف انکار کردے۔

مقبوضہ بیتالمقدس میں کفر عقب قصبے سے تعلق رکھنے والے شہید محمد ابراہیم الشحام جس کی عمر21سال ہے کو اسرائیلی فوج نے قلندیہ کے مقام پر گولیاں مار کر شہید کیا گیا تھا۔اسرائیلی فوج نے شہید کا جسد خاکی قبضے میں لے لیا تھا تاہم بعد ازاں ان کا جسدخاکی قلندیہ چوکی پر ان کے ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

قبل ازیں کفر عقبمیں 15 اگست کو اسرائیلی قابض فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو انتہائی قریب سے گولیاںمار کر شہید کردیا تھا۔

ادھر کل جمعہ کواسرائیلی فوج نے بیت لحم میں فلسطینی عوام نے شہید بچے ریان یاسر سلیمان کو گولیاںمار کر شہید کردیا تھا۔

نماز جنازہ بیتجالا گورنمنٹ الحسین ہسپتال کے قریب اسامہبن زید مسجد میں ادا کی گئی جس کے بعد شہید کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔

مختصر لنک:

کاپی