چهارشنبه 30/آوریل/2025

القدس سے فلسطینیوں کی وسیع نقل مکانی کے خطرے کی وارننگ جاری

جمعہ 30-ستمبر-2022

فلسطین ریٹرن سینٹرنے انسانی حقوق کونسل میں ایک پروگرام کے دوران اسرائیلی حکام کے مقبوضہ مشرقی بیتالمقس میں فلسطینی آبادی کی جبری نقل مکانی کے دوسرے بڑے منصوبے پر عمل درآمد کےارادے سے خبردار کیا ہے۔

مقامی لوگوں کےحقوق پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے ساتھ بات چیت میں العودہ نے بیت المقدسکے فلسطینی محلے وادی یاصول کے سلوان قصبے کو اسرائیلی استعمار کے خطرے کو بے نقابکیا۔

گروپ نے بتایا کہعلاقے میں نام نہاد اسرائیلی "قومی پارک” کی توسیع کے لیے 80 سے زائدفلسطینی مکانات کو مسمار کرنے کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ اگراسرائیلی عدالت نے انہدام کے حق میں فیصلہ دیا تو 600 سے زائد فلسطینیوںکے بے گھر ہونے کا فوری خطرہ ہے۔

انہوں نے خبردارکیا کہ مقبوضہ علاقوں میں شہریوں کی جبری بے دخلی یا غیر قانونی منتقلی چوتھے جنیواکنونشن کی خلاف ورزی ہے اور یہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے روم کے آئین کے تحتجنگی جرم ہے۔

بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ اگر وادی یاصول میں گھروں میں ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے تو یہ2019 میں وادی الحمص کے محلے میں نقل مکانی کے بعد سے مشرقی بیت المقس میں فلسطینیآبادی کی دوسری بڑی جبری نقل مکانی ہو گی۔ تین سال قبل اسرائیلی حکام نے 10 رہائشیعمارتوں کو مسمار کر دیا تھا جس کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی بے گھر ہوگئے تھے۔

العودہ نے انسانیحقوق کونسل کے ارکان پر زور دیا کہ وہ قابض ریاست سے مطالبہ کریں کہ وہ مقامیلوگوں کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے اعلامیہ کے آرٹیکل 8 کی پاسداری کو یقینیبنائے۔

مختصر لنک:

کاپی