اسلامی جہاد کےعسکری ونگ القدس بریگیڈ نے کل بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجےمیں شہید ہونے والے چار فلسطینی مجاھدین کی بھرپور مزاحمت کو سراہتے ہوئے کہا کہہمارے بہادر نوجوان پوری عرب دنیا اور مسلم امہ کی طرف سے اپنی جانوں کے نذرانےپیش کررہے ہیں۔
القدس بریگیڈز نےکہا کہ اللہ تعالی کے حضور پیش ہونے والے ہمارے نوجوان شہدا نے قوم کےساتھ کیا عہدپورا کیا ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہونے والے ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیقوم اور اسلامی جہاد قابض دشمن کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے۔ جہاد ایک فریضہ ہے جسےپورا کرنے کے لیے تمام فلسطینی پیش پیش ہیں۔ ہمارے شہدا خا خون رائے گاں نہیں جائےگا۔
بیان میں کہا گیاہے کہ کمانڈر عبدالرحمان حازم اور اس کے ساتھیوں نے قابض صہیونی دشمن کے سامنے ڈٹکرمقابلہ کیا اور دشمن پرواضح کیاکہ فلسطینی قوم کی نئی نسل بھی دشمن کے غاصبانہقبضے کو قبول کرنے کو تیار نہیں۔
خیال رہے کہ کلبدھ کے روز غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں قابض اسرائیلی فوج نے ایک آپریشن میںچار فلسطینی شہید اور پچاس کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔