مصری وزارت خارجہنے مسجد اقصیٰ کے تقدس کی بار بار اور بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کو "انتہا پسندیاور خطرناک پیشرفت ” قرار دیا۔
یہ بات مصریوزارت خارجہ کے ایک بیان میں سامنے آئی ہے، جب سینکڑوں آباد کاروں نے نام نہاد”عبرانی سال نو کے دن” کے موقع پر مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔
وزارت خارجہ نےکہا کہ مصر مسجد اقصیٰ کے تقدس کی بار بار اور بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کی مذمتکرتا ہے، جو کہ یہودی انتہا پسند عناصر اسرائیلی قابض افواج کے پیش نظر مقدس مقامکے خلاف کرتے ہیں۔”
انہوں نے اس طرحکی خلاف ورزیوں کے تسلسل، فلسطینی عبادت گزاروں کی نقل و حرکت اور ان کی مذہبیرسومات کی انجام دہی پر پابندیاں عائد کرنے اور القدس کی قانونی اور تاریخی حیثیتکو تبدیل کرنے کی مسلسل کوششوں کی مذمت کی ہے۔
بیان کے مطابقزور دے کر کہا گیا ہے کہ یہ کوششیں بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں اورایک خطرناک پیش رفت ہے جو مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور جامع حل اور دو ریاستی حلکے حصول کے امکانات کو کمزور کر دیتا ہے۔