پاکستان کے دفترخارجہ کے ترجمان نے کسی بھی پاکستانی وفد کے اسرائیل کے دورے کی سختی سے تردید کیہے۔
جمعرات کو میڈیاکی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ ’جس دورے کی بات کی جا رہی ہے وہایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کے تحت کرایا گیا جس کا دفتر پاکستان میں نہیں۔‘
ترجمان کا کہناتھا کہ ’مسئلہ فلسطین پر پاکستان کی پوزیشن واضح ہے جس میں کوئی ابہام نہیں۔’
’ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جس پر پوری قوم کا مکملاتفاق ہے۔‘
ترجمان کے مطابق’پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی مستقل حمایت کرتا ہے۔‘
’اقوام متحدہ اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق 1967 سےپہلے کی سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد، قابل عمل اور متصل فلسطینی ریاست کا قیام اور اسکا دارالحکومت القدس خطے میں منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔‘