جمعه 15/نوامبر/2024

فول پروف سکیورٹی میں سیکڑوں آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاوا

پیر 26-ستمبر-2022

آج سوموار کےروز اسرائیلی پولیس اور فوج کی فول پروف سکیورٹی میں بڑی تعداد میں یہودی آبادکاروں نے مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔اس موقعے پرفلسطینی شہری بھی موجود تھے جنہوں نے آبادکاروں کے دھاووں کے خلاف مزاحمت کی۔

یہودی آبادکاروں کے یہ دھاوے نئے عبرانی سال کی مناسبت سے بولے جا رہے ہیں۔ مذہبی انتہا پسندیہودی آباد کاراشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئےعبرانی سال نو کی تقریبات کےموقعے پرمذہبی رسومات ادا کررہے ہیں

ادھر سوموار کوعلی الصباح فلسطینی مردو خواتین کی بڑی تعداد قبلہ اول میں جمع ہوگئی تھی۔ انہوںنے مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاووں کو روکنے کی کوشش کی۔ قابض فوج نےفلسطینی شہریوں پر لاٹھی چارج کیا اور انہیں وہاں سے نکالنے کے لیے آنسوگیس کیشیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا۔

قابض اسرائیلیانتظامیہ نے اس موقعے پر40سال سے کم عمر کےافراد کو مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک دیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی