جمعه 15/نوامبر/2024

40 ممالک کا ’اونروا‘ کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ

ہفتہ 24-ستمبر-2022

اقوام متحدہ کےچالیس رکن ممالک نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی(UNRWA) کی حمایت کرنے اور اپنے مینڈیٹ کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیےاپنے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بات اردن کےوزیر خارجہ ایمن صفدی اور ان کی سویڈش ہم منصب این لِنڈ کی طرف سے جمعرات کو دیرگئے نیویارک شہر میں یو این آر ڈبلیو اے کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی کے ساتھمشترکہ پریس کانفرنس کے دوران سامنے آئی۔

صفدی نے صحافیوںکو بتایا کہ 40 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے (جن کا نام انہوں نے نہیںبتایا) نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاسوں کے موقع پر منعقدہ ایک بند کمرہ اجلاسمیں’اونروا‘ کے لیے ان کی مکمل حمایت کا عزم کیا ہے ۔ان ممالک کا کہناہے کہ مسئلہفلسطین کے دیر پا حل تک فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد جاری رکھی جائے گی۔

سویڈن کے وزیرخارجہ نے کہا  کہ یہ ملاقات فلسطینی عواماور ’اونروا‘ کے ساتھ ہماری یکجہتیکا اظہار تھا۔ یہ ادارہ علاقائی استحکام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

لِنڈ نے مزید کہاکہ "اونروا کے مینڈیٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کی ذمہ داری بینالاقوامی برادری پر عائد ہوتی ہے۔وہ جس مالیاتی بحران کا سامنا کر رہا ہے وہ اسطرح جاری نہیں رہ سکتا۔

خیال رہے کہ ’اونروا‘ اقوام متحدہ کی ایک ذیلیتنظیم ہے جو سنہ 1949ء کو فلسطینی پناہ گزینوں کی دیکھ بھال کے لیے قائم کی گئی تھی۔ یہ امدادیایجنسی فلسطین کے اندر اور باہر دوسرے ملکوں بالخصوص شام اور لبنان میں فلسطینیپناہ گزینوں کی ضرورت کو یقینی بنانے کا کام کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے مہینے سویڈن نے اونروا کو 10 ملین ڈالر فراہم کیے،جس سے اس سال ہماری کل امداد 60 ملین ہو گئی۔

مختصر لنک:

کاپی