اسرائیلی فوج نےفلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر فلسطینیوںکےہفتہ وار احتجاجی مظاہرے پر براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں کم سے کم سات فلسطینی شدید زخمی اور
متعدد شہریانسوگیس کی شیلنگ کےباعث دم گھٹنے سے بےہوش ہو گئے۔
مرکزاطلاعات فلسطینکے مطابق مشرقی قصبے کفرقدوم میں ہفتہ وار ریلی پر فائرنگکے نتیجے میں سات فلسطینی زخم ہوگئے۔
عینی شاہدین نےبتایا کہ اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کےدرمیان جھڑپیں ہوئیں۔ فلسطینیوں نےقابض فوج پر سنگ باری کی۔ دوسری طرف سے مظاہرین کومنتشر کرنے کےلیے براہ راست گولیاںچلائی گئیں جس کے نتیجے میں سات فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ قابض فوج نے غرب اردن میں فلسطینی شہریوں پر دھاتی گولیوں کا بھیاستعمال کیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جسکےنتیجےمیں متعدد فلسطینی دم گھٹنےسے بے ہوش ہوگئے۔
خیال رہےکہکفرقدوم کےباشندے گذشتہ اٹھارہ سال سے بند شاہراہ کھولنے کے لیے ہرجمعہ اور ہفتہکو پرامن جلوس نکالتے اور مظاہرے کرتے ہیں۔
ادھرغرب اردن کےمختلف شہروں میں یہودی آباد کاری کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوراناسرائیلی فوج نے طاقت کا استعمال کیا۔ فلسطینی شہریوں نے غرب اردن میں یہودی آبادکاری ، توسیع پسندی اور فلسطینی مکانات کی مسماری کے خلاف احتجاج کیا۔
غرب اردن کےشمالی شہر بیتا میں فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی۔ یہاں پرفلسطینیوں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں غرب اردن میں یہودی آباد کاریاور نسلی دیوار کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
جھڑپوں کے دوراننابلس میں حوارہ چوکی پر اسرائیلی فوج نے دونوں طرف کی ٹریفک بند کردی۔ نابلس میںبیت دجن میں ہونے والے مظاہرے کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے طاقت کااستعمال کیا۔
ادھر قلقیلیہ میںنماز جمعہ کے بعد فلسطینی شہریوں نے مسجد عمر بن خطاب سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔