چهارشنبه 30/آوریل/2025

الاقصیٰ پراسرائیلی دراندازی اور گرفتاریاں جاری،دشمن کو روکنے کی اپیلیں

جمعہ 23-ستمبر-2022

کل جمعرات کو درجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی قابضپولیس کی حفاظت میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔

بیت المقدس کےمقامی ذرائع نے کہا ہے آباد کاروں کے یکے بعد دیگرے گروہوں نے مسجد اقصیٰ پر مراکشیگیٹ سے حملہ کیا، اس کے چوکوں میں اشتعال انگیز دوروں کا اہتمام کیا، اور مبینہ”ہیکل” کے بارے میں بریفنگ سنی۔

انہوں نے نشاندہیکی کہ آباد کاروں نے مسجد الاقصیٰ کے مشرق میں باب الرحمہ کے علاقے میں قابض پولیسکی سخت حفاظت میں تلمودی کی رسومات ادا کیں۔

قابض پولیس نے القدساور مسجد اقصیٰ کے مقبوضہ اندرونی حصے سے فلسطینیوں کے داخلے پر پابندیاں عائد کیں۔ان کی شناخت پریڈ کی گئی اور ان میں سے بعض کو اس کے بیرونی دروازوں سے حراست میںلے لیا۔

یہ بات قابل ذکرہے کہ مبینہ "ہیکل گروپس” یہودیوں کی چھٹیوں کے موسم کے موقع پر جو کہ26 ستمبر سے شروع ہو کر اگلے اکتوبر تک جاری رہے گا کے موقع پر یہودیت کےپروگراموں اور مسجد اقصیٰ میں بڑے پیمانے پر دراندازی کے سلسلے کو نافذ کرنے کی تیاریکر رہے ہیں۔

سنہ 1967 میں القدسپرغاصبانہ تسلط قائم کرنے کے بعد قابض اسرائیل مسجد اقصیٰ کے تاریخی مراکشی دروازےکی چابیاں چھین لی تھیں۔ اس کے بعد سےیہ دروازہ اسرائیلی ریاست کے کنٹرول میں ہے۔اسی سے یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد آئے روز قبلہ اول میں گھس کر اس کی بےحرمتی کرتے ہیں۔

ادھر فلسطینی مذہبی قوتوں اور القدس کی مقامیشخصیات نے یہودیوں کے تہواروں اور چھٹیوں کے دوران انتہا پسند یہودیوں کی قبلہ اولمیں گھسنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے زیادہ سےزیادہ مسجد اقصیٰ میں حاضرییقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی