چهارشنبه 30/آوریل/2025

مغربی کنارے میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں فائرنگ کے 3 واقعات

جمعہ 23-ستمبر-2022

گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران مغربی کنارے میں مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بناتے ہوئےفائرنگ کے 3 حملے کیے ہیں۔

جمعرات کو دومولوٹوف کاک ٹیلز، آباد کاروں کا ردعمل، آباد کاروں کی گاڑیوں کی تباہی اور تصادمکے 8 واقعات کا اندراج کیا گیا۔

مقبوضہ بیتالمقدس میں الرام، رام اللہ میں الجلزون اور عبود کیمپ، قلقیلیہ میں عزون اوراریحامیں عقبہ جبر کیمپ میں جھڑپیں ہوئیں۔

نابلس میں قابضفوجیوں نے صرہ چوکی اور ھار براخا کی بستی کے قریب فائرنگ کی، جب کہ بیت لحم میںام رکبہ میں جھڑپیں شروع ہوئیں اور تقوع میں نوجوانوں نے آباد کاروں کی گاڑیوں پرپتھراؤ کیا اور آباد کاروں کی گاڑی کو توڑ دیا۔

الخلیل کے العروبکیمپ میں بھی جھڑپیں شروع ہوئیں اور نوجوانوں نے الفوار کیمپ میں دشمن فوج پرپٹرول بم پھینکے اور ابراہیمی مسجد کے قریب قابض فوجیوں پر فائرنگ کی۔

مختصر لنک:

کاپی