چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی قابض اتھارٹی نے یہودی تعمیرات کے لیے دو ملین شیکل مختص کر دیے

جمعہ 23-ستمبر-2022

اسرائیلی قابض اتھارٹی  نے نئی یہودی بستیاں تعمیر کے لیے دو ملین شیکل مختص کیے ہیں۔ اس رقم سے  تعمیرات مقبوضہ یروشلم کے علاقے میں کی جائیں گی۔

اسرائیلی امور کے وزیرزئیف الکین نے بتایا ہے کہ اڑھائی لاکھ شیکل کی رقم یروشلم کے پرانے شہر کے مین بازار میں یہودی بستی کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی۔    

اسرائیلی وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ رقم اس لیے مین بازار میں خرچ کی جارہی ہے کہ ایلاد ایسوسی ایشن کی طرف سے کی جانے والی کھدائی سے دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ ان دراڑوں کی مرمت پر یہ رقم خرچ کی جائے گی۔     

ایلاد ایسوسی ایشن ان دنوں پرانے شہر یروشلم کے قریب باب المغربیہ کے جنوب میں کھدائی کر رہی ہے۔  نیز مسجد اقصیٰ کے جنوب میں امویہ دور کے محلات کے نزدیک بھی کھدائی کر رہی ہے۔  

مختصر لنک:

کاپی