جمعه 15/نوامبر/2024

سال2021ء میں قابض اسرائیل کے خلاف ایرانی سائبر حملوں میں 70 فیصد اضافہ

جمعہ 23-ستمبر-2022

جمعرات کوعبرانیمیڈیا نے انکشاف کیا ہےکہ 2021 میں اسرائیلی اہداف کے خلاف ایرانی سائبر حملوں میں70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

عبرانی اخبار”یدیعوت احرونوت” نے کہا ہے کہ بات گذشتہ سال ایران کی طرف سے کیے گئےدرجنوں حملوں کے بارے میں ہے، جن سے خطرات لاحق ہیں، ایسی صورت میں جب تہران جنگکے دوران مربوط سائبر حملے کرتا ہے۔

اخبار نے دعویٰ کیاکہ اسرائیلی فوج نے سائبر حملوں کی اکثریت کی جانچ کی تواور انہیں کامیابی سےناکام بھی بنایا۔

اخبار کی رپورٹمیں کہا گیا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں سائبر حملہ آور لاکھوں لوگوں کے موبائلفونز اور ایپلی کیشنزتک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ ان کے بینک اکاؤنٹس، ذاتی صحت کیمعلومات، یا ٹرینوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ ڈال کر انہیں خطرے میں ڈالا جا سکتاہے۔

اخبار نے قابضفوج میں سائبر حملوں سے نمٹنے کے لیے یونٹ کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ”اسرائیل کو خطرات بنیادی طور پراسلامی تحریک مزاحمت[حماس]، حزب اللہ اور ایرانسے آتے ہیں، جو اس جنگ میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور ان کی صلاحیتوں میںمسلسل بہتری آرہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہاسرائیل کے نیشنل انٹرنیٹ ڈائریکٹوریٹ (INCD) کے سربراہ گابی پورٹنوی نے کہا ہے کہ ایرانلبنانی حزب اللہ اور فلسطینی حماس تحریک کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ کے میدان میں ہماراغالب حریف بن گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی