جمعه 15/نوامبر/2024

گرفتاریوں کے لیے فلسطینی اتھارٹی کا اسرائیل سے تعاون، حماس کا انتباہ

جمعرات 22-ستمبر-2022

حماس نے فلسطینی اتھارٹی کو اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی تعاون کے نام پر فلسطینیوں شہریوں کی گرفتاری میں  کردار ادا کرنے پر انتباہ کیا ہے کہ ‘ اسرائیل کے ساتھ یہ سکیورٹی تعاون فلسطینی عوام کی آزادی اور انقلاب کے لیے عزم کو کمزور کرنے کا باعث نہیں بن سکے گی بلکہ عزم و حوصلہ اور بڑھے گا۔ ‘         

حماس ترجمان عبداللطیف قانو نے اپنے ایک ٹویٹر پر دیے گئے بیان میں کہا ہے’  فلسطینی اتھارٹی مغربی کنارے میں مزاحمت کاروں کی گرفتاری میں اسرائیل کے ساتھ  بار بار تعاون کر رہی ہے۔ اسی تعاون کی وجہ سے مصعب شتیہ اور عمید طبیلہ کی گذشتہ رات گرفتاریاں ممکن ہوئی ہیں۔ ‘   

ترجمان حماس نے کہ اس تعاونی پالیسی سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی اسرائیل کے  حق میں حکمت عملی گھومنے والی دروآزے کی طرح ہے جو بار بار اسی جگہ پہنچ جاتا ہے۔ ‘ لیکن اس پالیسی سے مزاحمتی جذبہ اور عزم کمزور نہیں کیا جا سکتا ۔’

دریں اثنا نابلس شہر میں  پیر کی رات  اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے کی جانے والی تازہ گرفتاریوں کے خلاف سخت احتجاج دیکھنے میں آرہا ہے ۔ فلسطینی شہری بڑی تعداد میں گلیوں اور بازاروں میں نکل کر احتجاج کر رہے ہیں۔ اس دوران فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کی فائرنگ سے 53 سالہ شہری جاں بحق ہوگیا ہے۔ فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کی جھڑپیں بھی جاری ہیں۔ 

مختصر لنک:

کاپی