جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن میں 13 فلسطینی گرفتار

منگل 20-ستمبر-2022

آج منگل کو قابضاسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کیکارروائیوں کے دوران 13فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز منتقل کردیا ہے۔ تلاشی کیکارروائیوں کے دوران قابض فوج نے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر تورپھوڑ کی اورقیمتی سامان، نقدی اور زیورات کی بڑی مقدار لوٹ لی۔

مقامی ذرائع نےبتایا کہ غرب اردن کے وسطی علاقے میں تلاشی کی کارروائیوں میں بیت لحم سے جب کہبیت المقدس سے کئی فلسطینی گرفتار
کرلیے گئے۔

ادھرشمالی بیتالمقدس میں بدو کے مقام پر فلسطینی شہریوں اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان ہونےوالی جھڑپوں میں فلسطینیوں نے سنگ باری کی جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمیہوگیا۔ زخمی فوجی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بیتالمقدس اور غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی طرف سے چھاپہ مار کارروائیاں اورفلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن روز کا معمول ہے۔ اسرائیلی فوج بگیر کسی الزام کےنہتے فلسطینیوں کو گرفتارکرکے تفتیشی مراکز منتقل کرتی ہے جہاں ان پر تشدد کیاجاتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی